RSS

Thursday, September 10, 2009

ذرائع آمدورفت

شہر میں سفر کی مناسب سہولتیں میسر ہیں اور شہر کے بڑے حصوں کو ملانے والی سڑکوں کی حالت بہترین ہے۔

شاہرات
 

پاکستان کے مروجہ نظام شاہرات کے تحت قائم بین الاضلاعی شاہرات کے ذریعے یہ شہر سرگودھا، جھنگ، سمندری، اوکاڑہ، جڑانوالہ اور شیخوپورہ کے ساتھ متصل ہے۔ فیصل آباد کو شیخوپورہ کے راستے لاہور سے ملانے کے لئے ایکسپریس ہائی وے موجود ہے۔

موٹروے
 

فیصل آباد کے سرگودھا روڈ سے نکلنے والی موٹروے (ایم3) پنڈی بھٹیاں کے مقام پر اسے لاہور اور اسلام آباد کو ملانے والی موٹروے (ایم2) سے ملاتی ہے۔ فیصل آباد کو ملتان سے ملانے کے لئے موٹر وے (ایم4) ابھی زیرتعمیر ہے۔

ریلوے اسٹیشن
 

فیصل آباد کا مرکزی ریلوے اسٹیشن 19 ویں صدی میں تعمیر کیا گیا۔ آجکل وہاں سے پاکستان کے اکثر بڑے شہروں کراچی، لاہور، اسلام آباد، کوئٹہ، پشاور اور ملتان کے لئے ریل گاڑیاں نکلتی ہیں۔
ہوائی اڈا
 

شہر سے 15 کلومیٹر کی مسافت پر جھنگ روڈ پر بین الاقوامی فیصل آباد ہوائی اڈا موجود ہے، جہاں پاکستان کی قومی ہوا باز کمپنی پی آئی اے کے علاوہ نجی کمپنیوں کے جہاز بھی مسافروں کو اپنی خدمات دیتے ہیں۔

0 comments: